LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان میں داعش خراسان اب بھی سنگین سیکیورٹی خطرہ ہے: روس کا انتباہ نیویارک میں محبوس وینزویلا کے سابق صدر کی اہلیہ کو ہارٹ اٹیک کا خدشہ سلامتی کونسل دہشت گردی کے خلاف موجودہ نظام سے خامیاں دور کرے: پاکستان انڈونیشیا میں بحری جہاز خراب موسم کی لپیٹ میں آ گیا، 102 مسافر بچا لیے گئے، 140 تاحال لاپتا ایران کی امریکہ کو 7 شرائط پیش، مطالبات کی منظوری تک آبنائے ہرمز بند رکھنے کا فیصلہ ناکہ بندی کے دوران 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہاز واپس بھیجے، سینٹ کام سعودی و برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو سعودی شہر جازان پر حوثیوں کا حملہ: عمارتیں اور گاڑیاں نشانہ، 2 افراد زخمی حوثیوں کا یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملوں کا دعویٰ ایران اور عمان میں طے پانے والی مفاہمت کے تحت آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی: ایرانی میڈیا یمن میں حالات ابتر، امریکا صرف باہر بیٹھ کر صورتحال دیکھ رہا ہے: یمنی سفیر چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش امریکی نمائندے کیف میں کوئی نئی تجاویز لے کر نہیں آئے، دفتر یوکرینی صدر فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ، قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سربراہ ایرانی فوج امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر

انڈونیشیا میں بحری جہاز خراب موسم کی لپیٹ میں آ گیا، 102 مسافر بچا لیے گئے، 140 تاحال لاپتا

Web Desk

13 September 2026

جکارتہ: انڈونیشیا میں خراب موسم اور سمندری طوفان کے باعث 243 مسافروں سے بھرا ایک مسافر بحری جہاز (فیری) جاوا سی میں حادثے کا شکار ہو کر لاپتا ہو گیا ہے، جس کے بعد بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق مسافر بحری جہاز جاوا کے معروف شہر سورابایا سے بورنیو جزیرے کے جنوبی کالیمانتان صوبے کے شہر بنجرماسن کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں اچانک اس کا کوسٹ گارڈ اور متعلقہ حکام سے رابطہ منقطع ہو گیا۔انڈونیشیا کے نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے ترجمان نے بتایا کہ جہاز کی آخری معلوم پوزیشن جاوا سی (Java Sea) میں بنجرماسن بندرگاہ سے تقریباً 148 کلومیٹر کے فاصلے پر ریکارڈ کی گئی تھی۔ حادثے کا علم ہوتے ہی امدادی ٹیموں اور بحری جہازوں کو لاپتا فیری کی تلاش اور مسافروں کی نجات کے لیے فوری روانہ کر دیا گیا۔ریسکیو حکام نے تازہ ترین اپ ڈیٹ میں بتایا کہ اب تک 103 مسافروں کو سمندر سے بحفاظت نکال کر ریسکیو کر لیا گیا ہے، تاہم ان میں سے ایک شدید زخمی شخص دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار 140 کے قریب دیگر مسافروں کی تلاش کے لیے جاوا سی کے متاثرہ علاقے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن پوری شدت سے جاری ہے، لیکن خراب موسم اور سمندری لہروں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔