سعودی شہر جازان پر حوثیوں کا حملہ: عمارتیں اور گاڑیاں نشانہ، 2 افراد زخمی
Web Desk
13 September 2026
سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے جازان پر یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا ایک ناریہ مقذوف (پروجیکٹائل) آ گرا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک مسجد، متعدد شہری عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے جازان کے سرحدی علاقے ’الطوال‘ میں کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے لیے منتقل کیا۔ سعودی حکام نے بالخصوص شہری آبادی اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کے اقدام کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
جازان میں ہونے والا یہ تازہ حملہ جنوبی سعودی عرب پر حوثیوں کے روزافزوں میزائل اور ڈرون حملوں کی لہر کا حصہ ہے۔ اس سے قبل منگل کے روز ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور معاشی تنصیبات پر کیے گئے حوثی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 73 افراد زخمی ہوئے تھے، جس سے خطے میں سیکیورٹی صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی امریکہ کو 7 شرائط پیش، مطالبات کی منظوری تک آبنائے ہرمز بند رکھنے کا فیصلہ
13 September 2026
ناکہ بندی کے دوران 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہاز واپس بھیجے، سینٹ کام
13 September 2026
سعودی و برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
13 September 2026
حوثیوں کا یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملوں کا دعویٰ
13 September 2026
ایران اور عمان میں طے پانے والی مفاہمت کے تحت آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی: ایرانی میڈیا
13 September 2026
یمن میں حالات ابتر، امریکا صرف باہر بیٹھ کر صورتحال دیکھ رہا ہے: یمنی سفیر
13 September 2026
چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش
12 September 2026
امریکی نمائندے کیف میں کوئی نئی تجاویز لے کر نہیں آئے، دفتر یوکرینی صدر
12 September 2026