ایران اور عمان میں طے پانے والی مفاہمت کے تحت آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی: ایرانی میڈیا
Web Desk
13 September 2026
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والی تازہ ترین سفارتی مفاہمت کے باوجود آبنائے ہرمز کو فوری طور پر تمام بحری ٹریفک کے لیے نہیں کھولا جائے گا۔ ایرانی خبر رساں ادارے ’تسنیم‘ کے مطابق باخبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان خلیج فارس میں داخلے اور اخراج کے نئے بحری راستوں کی فنی تفصیلات پر اتفاق تو ہو چکا ہے، تاہم اس کی باضابطہ بحالی اب بھی امریکہ کی جانب سے ایرانی شرائط کے قبول کیے جانے سے مشروط ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئے پلان کے تحت خلیج فارس میں داخلے کا راستہ مکمل طور پر اور باہر نکلنے کے راستے کا ایک بڑا حصہ ایرانی علاقائی پانیوں سے ہو کر گزرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ فی الحال مکمل طور پر بند رہے گا، حالانکہ امریکہ اس راستے کو کھلا رکھنے کے لیے مسلسل بین الاقوامی دباؤ ڈال رہا ہے۔ ایرانی حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کا حتمی فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ واشنگٹن ایران کی پیش کردہ شرائط اور مطالبات پر کس حد تک عمل درآمد کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی امریکہ کو 7 شرائط پیش، مطالبات کی منظوری تک آبنائے ہرمز بند رکھنے کا فیصلہ
13 September 2026
ناکہ بندی کے دوران 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہاز واپس بھیجے، سینٹ کام
13 September 2026
سعودی و برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
13 September 2026
سعودی شہر جازان پر حوثیوں کا حملہ: عمارتیں اور گاڑیاں نشانہ، 2 افراد زخمی
13 September 2026
حوثیوں کا یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملوں کا دعویٰ
13 September 2026
یمن میں حالات ابتر، امریکا صرف باہر بیٹھ کر صورتحال دیکھ رہا ہے: یمنی سفیر
13 September 2026
چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش
12 September 2026
امریکی نمائندے کیف میں کوئی نئی تجاویز لے کر نہیں آئے، دفتر یوکرینی صدر
12 September 2026