LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش امریکی نمائندے کیف میں کوئی نئی تجاویز لے کر نہیں آئے، دفتر یوکرینی صدر فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ، قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سربراہ ایرانی فوج امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا، امریکی صدر یوکرین سے مذاکرات کیلئے تیار، خصوصی فوجی آپریشن نہیں روکیں گے: لاوروف علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے اور خرم آغا نیشنل پولیس بیورو تعینات ڈیجیٹل اثاثوں کے مؤثر ضابطے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے: بلال بن ثاقب آصف زرداری کا بیرونِ ملک دورہ نجی، اخراجات خود برداشت کئے: ایوانِ صدر کی وضاحت عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے: رضا ربانی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد، برکس ممالک کی دو ریاستی حل کی حمایت محدود ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنے والا یک قطبی عالمی نظام ماضی کا حصہ بن رہا ہے: پوتن ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی: وزیراعلیٰ بلوچستان صدر پوتن برکس سربراہی اجلاس کی اہم سرگرمیوں میں شرکت کریں گے ریڈیو پاکستان کیس: پولیس رپورٹ میں سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق

امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر

Web Desk

12 September 2026

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکہ اپنے جارحانہ اقدامات اور بحری محاصرہ ختم کر دے تو ایران آبنائے ہرمز کے راستے کو ٹریفک کے لیے کھول دے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی یہ بھول ہے کہ وہ ناکہ بندی کے ذریعے ایران کو دباؤ میں لا سکتا ہے، انہوں نے زور دیا کہ ایرانی قوم امریکی اقدامات سے ڈرنے والی نہیں اور نہ ہی ایران کا تمام تر انحصار صرف بحری راستے پر ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے بتایا کہ پیر کے روز عمان میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا ایک اہم اجلاس بلا لیا گیا ہے، جس میں ایران اور عمان آبنائے ہرمز کے مشترکہ بحری راستے کے حوالے سے ایک اہم معاہدے پر دستخط کریں گے اور اسے باضابطہ طور پر بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک ایران کی بنیادی شرائط اور مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، اس وقت تک امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات بے سود اور ناممکن ہیں