LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش امریکی نمائندے کیف میں کوئی نئی تجاویز لے کر نہیں آئے، دفتر یوکرینی صدر فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ، قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سربراہ ایرانی فوج امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا، امریکی صدر یوکرین سے مذاکرات کیلئے تیار، خصوصی فوجی آپریشن نہیں روکیں گے: لاوروف علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے اور خرم آغا نیشنل پولیس بیورو تعینات ڈیجیٹل اثاثوں کے مؤثر ضابطے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے: بلال بن ثاقب آصف زرداری کا بیرونِ ملک دورہ نجی، اخراجات خود برداشت کئے: ایوانِ صدر کی وضاحت عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے: رضا ربانی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد، برکس ممالک کی دو ریاستی حل کی حمایت محدود ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنے والا یک قطبی عالمی نظام ماضی کا حصہ بن رہا ہے: پوتن ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی: وزیراعلیٰ بلوچستان صدر پوتن برکس سربراہی اجلاس کی اہم سرگرمیوں میں شرکت کریں گے ریڈیو پاکستان کیس: پولیس رپورٹ میں سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق

یوکرین سے مذاکرات کیلئے تیار، خصوصی فوجی آپریشن نہیں روکیں گے: لاوروف

Web Desk

12 September 2026

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے واضح کیا ہے کہ ماسکو یوکرین کے ساتھ سفارتی مذاکرات کی بحالی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاہم بات چیت کے عمل کے دوران بھی یوکرین میں جاری ‘خصوصی فوجی آپریشن’ کو کسی صورت معطل نہیں کیا جائے گا۔ ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی واقعی روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات اور مذاکرات کے خواہش مند ہیں تو انہیں خود ماسکو آنا ہو گا۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ زیلنسکی کو ماسکو آنے کی دعوت دینا روس کی جانب سے خیرسگالی کا ایک بہت بڑا مظاہرہ ہے، کیونکہ یوکرینی صدر نے ابھی تک روس کے ساتھ مذاکرات پر پابندی کا اپنا سرکاری حکم نامہ بھی منسوخ نہیں کیا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ روس کی جانب سے سفارتی راستے اختیار کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ یا خیرسگالی کی کمی نہیں، تاہم میدانِ جنگ میں جاری فوجی کارروائیاں مذاکرات کے ابتدائی مرحلے یا عمل کے دوران روکی نہیں جائیں گی۔