امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان
Web Desk
12 September 2026
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ اپنے تمام تر غیر قانونی محاصرے اور جارحانہ اقدامات کا خاتمہ کر دے تو ایران آبنائے ہرمز میں بحری رفت و آمد کی مکمل آزادی فراہم کر دے گا۔ انڈین میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جب امریکہ جنگی میدان میں اپنے شوم مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا تو اس نے ناکہ بندی اور بحری محاصرے کا راستہ اختیار کیا، تاہم واشنگٹن کی یہ خام خیالی ہے کہ ایسے اقدامات سے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے انکشاف کیا کہ پیر کے روز عمان میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں مشترکہ بحری راستے سے متعلق ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کریں گے، جسے بعد ازاں بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) میں بھی جمع کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس اجلاس میں وہ علاقائی ممالک بھی شرکت کریں گے جن کی سرزمین سے ماضی میں ایران کے خلاف حملے کیے گئے۔ ایرانی صدر کے مطابق بحری راستہ ہی ایران کی معیشت و بقا کا واحد سہارا نہیں ہے اور ایرانی قوم امریکی دباؤ کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گ
متعلقہ عنوانات
افغانستان میں داعش خراسان اب بھی سنگین سیکیورٹی خطرہ ہے: روس کا انتباہ
13 September 2026
نیویارک میں محبوس وینزویلا کے سابق صدر کی اہلیہ کو ہارٹ اٹیک کا خدشہ
13 September 2026
سلامتی کونسل دہشت گردی کے خلاف موجودہ نظام سے خامیاں دور کرے: پاکستان
13 September 2026
انڈونیشیا میں بحری جہاز خراب موسم کی لپیٹ میں آ گیا، 102 مسافر بچا لیے گئے، 140 تاحال لاپتا
13 September 2026
ایران کی امریکہ کو 7 شرائط پیش، مطالبات کی منظوری تک آبنائے ہرمز بند رکھنے کا فیصلہ
13 September 2026
ناکہ بندی کے دوران 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہاز واپس بھیجے، سینٹ کام
13 September 2026
سعودی و برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
13 September 2026
سعودی شہر جازان پر حوثیوں کا حملہ: عمارتیں اور گاڑیاں نشانہ، 2 افراد زخمی
13 September 2026