LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی پیٹرولیم مہنگائی پر ٹرانسپورٹرز کا کرائے 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شرجیل میمن برس پڑے سندھ میں کوئی بھی صوبے کی تقسیم کے حق میں نہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا: مراد علی شاہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا سعودی عرب پر ڈرون حملے ، عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا انصاراللہ کی اہم ساحلی علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے پر باب المندب میں پٹرولنگ انڈونیشیا کا جزیرہ جاوا 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا سعودی وزیر خارجہ کا ترک و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورت حال پر گفتگو جی سی سی کی سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی شدید مذمت یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان آرمینیا کے پہلے سفیر مقرر قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز

انصاراللہ کی اہم ساحلی علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے پر باب المندب میں پٹرولنگ

Web Desk

12 September 2026

یمن کی تنظیم انصار اللہ (حوثیوں) نے اہم سٹریٹجک ساحلی علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عالمی سمندری راستے ’باب المندب‘ میں باقاعدہ بحری پٹرولنگ کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد ساحلی علاقوں پر جشن کا سماں بندھ گیا اور صنعاء میں بھی حوثیوں کی پیش قدمی کے حق میں بڑی ریلی نکالی گئی۔ حوثی جنگجوؤں نے باب المندب میں واقع انتہائی اہم جزیرے ‘میون’ کے ساتھ ساتھ بحیرہٴ احمر کے ساحل پر واقع شہر ‘ذباب’ اور ساحلی شہر ‘المخا’ میں ہیومینیٹرین تنصیبات کا کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، جس کا بنیادی مقصد اس عالمی تجارتی شاہراہ پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے۔

دوسری جانب، حوثی وزارتِ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 ستمبر سے اب تک سعودی قیادت میں کیے جانے والے فضائی حملوں کے نتیجے میں 82 افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ ادھر صورتِ حال کی سنگینی کے پیشِ نظر یمنی سرکاری فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فضائیہ نے اپنے حلیفوں کے ساتھ مل کر پہلے سے واضح کیے گئے ‘کل باکس’ (Kill Box) کے اندر حوثی مواضع پر بمباری کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ان کی پیش قدمی کو روکا جا سکے۔