LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی پیٹرولیم مہنگائی پر ٹرانسپورٹرز کا کرائے 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شرجیل میمن برس پڑے سندھ میں کوئی بھی صوبے کی تقسیم کے حق میں نہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا: مراد علی شاہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا سعودی عرب پر ڈرون حملے ، عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا انصاراللہ کی اہم ساحلی علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے پر باب المندب میں پٹرولنگ انڈونیشیا کا جزیرہ جاوا 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا سعودی وزیر خارجہ کا ترک و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورت حال پر گفتگو جی سی سی کی سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی شدید مذمت یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان آرمینیا کے پہلے سفیر مقرر قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز

آئل پائپ لائن پر ہونے والا ڈرون حملہ عراق سے کیا گیا تھا، سعودی وزارت خارجہ

Web Desk

12 September 2026

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں مشرقی-مغربی آئل پائپ لائن پر ہونے والا ڈرون حملہ عراقی سرحد کے اندر سے کیا گیا تھا۔ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان کے مطابق حکومت نے عراقی وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی خصوصی درخواست کے پیشِ نظر فل فور عراقی حدود میں جوابی عسکری کارروائی کرنے سے فی الحال گریز کیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ مملکت اپنی ملکی خودمختاری، اقتصادی تنصیبات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اور ضروری اقدامات کرنے کا مکمل آئینی و دفاعی حق محفوظ رکھتی ہے۔ دوسری جانب عراقی حکام نے معاملے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے سعودی عرب کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور جوابی کارروائی نہ کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے اور واقعے کی مشترکہ تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔