سعودی عرب نے حالیہ حملوں کے بعد اہم آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند کر دی
Web Desk
12 September 2026
سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں آئل تنصیبات پر متعدد حملوں کے بعد ملک کی اہم ‘مشرقی-مغربی آئل پائپ لائن’ کو احتیاطی تدابیر کے تحت عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پائپ لائن آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی برآمد کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پائپ لائن کو جمعرات کی صبح نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سعودی حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر تصدیق کی کہ آئل سپلائی کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اطلاعات کے مطابق یمنی حوثیوں نے تیز رفتار کارروائیوں کے بعد یمن کی پوری بحیرۂ احمر (Red Sea) کی ساحلی پٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جس سے خطے میں ایندھن کی ترسیل سے متعلق خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان
12 September 2026
ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں
12 September 2026
9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی
12 September 2026
14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی
12 September 2026
پیٹرولیم مہنگائی پر ٹرانسپورٹرز کا کرائے 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان
12 September 2026
سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شرجیل میمن برس پڑے
12 September 2026
سندھ میں کوئی بھی صوبے کی تقسیم کے حق میں نہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا: مراد علی شاہ
12 September 2026
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا
12 September 2026