LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز

ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ

Web Desk

11 September 2026

واشنگٹن: امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے تہران پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکی معیشت میں مشکلات پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے، جبکہ امریکی فورسز نے ایران کی 85 فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کر دی ہیں۔

میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران امریکی وزیرِ خزانہ نے ایرانی قیادت، ان کے بیانات اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سخت گیر موقف اختیار کیا۔

 اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں میں ایران کی 85 فیصد میزائل بنانے والی فیکٹریاں تباہ ہو چکی ہیں، تاہم تہران ان تباہ شدہ تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے جاری کردہ بیانات اور دعوے حقیقت کے بجائے خواہشات اور مفروضوں پر مبنی ہیں، جبکہ وہاں کی قیادت امریکا کو صرف گیدڑ بھبکیاں دے رہی ہے جو واشنگٹن کے لیے مضحکہ خیز ہیں۔ انہوں نے امریکی اور عالمی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈیا ایرانی دعووں کو بلاوجہ نمائش اور کوریج دے کر انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا ناجائز موقع فراہم کر رہا ہے۔ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کی موجودہ سیاسی و ملٹری صورتِ حال کو ایک ‘زخمی جانور’ سے تشبیہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت اپنے آخری ایام گن رہی ہے اور یہ ان کے مرتے ہوئے نظام کی آخری سانسیں اور ناکام کوششیں ہیں۔