LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز

ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام

Web Desk

11 September 2026

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ادارے پر اپنی غیرجانبداری، خودمختاری اور آزادی کو قربان کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی تیار کردہ رپورٹس کو اب مخصوص ممالک کے خلاف سیاسی، سفارتی اور قانونی مقدمات بنانے کے لیے آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آئی اے ای اے کی غیرجانبداری کو مخصوص طاقتوں کے سیاسی ایجنڈوں کے تابع کر دیا گیا ہے، جو اس بین الاقوامی ادارے کے قیام کے بنیادی مقاصد اور منشور کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے قائم کیے گئے اداروں کو کسی ملک کے خلاف فوجی جارحیت یا جنگ کا جواز تراشنے والی سازش کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

سہولت کاروں کے احتساب کا مطالبہ: ایرانی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک پر ہونے والی فوجی جارحیت اور جنگی جرائم کی ذمہ داری صرف حملہ آوروں تک محدود نہیں ہونی چاہیے، بلکہ ان تمام فریقین اور اداروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے جو اس جارحیت کو سیاسی یا قانونی جواز فراہم کرنے کے سہولت کار بنتے ہیں۔