واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
Web Desk
11 September 2026
ایران کی پارلیمنٹ (مجلس) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے واشنگٹن کی تمام تدابیر اور کوششیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں ایرانی اسپیکر نے امریکہ کی جانب سے قیمتوں میں استحکام لانے کی کوششوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ خزانہ اپنے پاس موجود تمام انتظامی و معاشی حربے ایک ایک کر کے آزمائے گا، لیکن اس کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بنیادی رجحان تبدیل نہیں کیا جا سکے گا۔
محمد باقر قالیباف نے الزام عائد کیا کہ واشنگٹن کے ان حربوں میں ایگزیوس (Axios) جیسے میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مبینہ گمراہ کن رپورٹس کی اشاعت، عالمی منڈی میں یکطرفہ مداخلت اور امریکہ کے اپنے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر (SPR) کا مسلسل اجرا شامل ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ ان تمام طریقوں کو استعمال کرنے کے باوجود عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخوں میں اضافے کو واپس لانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی، لہٰذا مستقبل میں تیل کی قیمتوں پر اس کے شدید اثرات مرتب ہونا یقینی ہیں
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026