LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو وزیر خزانہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے سی سی اے گلوبل کی ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ مشرقی چین میں مال بردار جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش

مشرقی چین میں مال بردار جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک

Web Desk

10 September 2026

بیجنگ: مشرقی چین کے ساحلی شہر چنگ ڈاؤ کے ایک شپ یارڈ میں مرمت کے لیے موجود غیر ملکی پرچم والے مال بردار جہاز میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے کے وقت جہاز پر مجموعی طور پر 42 افراد سوار تھے، جن میں سے امدادی ٹیموں نے 12 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ آتشزدگی کے اس دردناک واقعے میں 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے پاس کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکاروں نے تین گھنٹے سے زائد کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

واقعے کے فوری بعد چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ نے حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں تیز کرنے، متاثرین اور ان کے لواحقین کو ہر ممکن سرکاری تعاون اور طبی سہولیات فراہم کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔