LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 3 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئیں امریکی صدر کی قطر کی جانب سے دیئے گئے ایئر فورس ون طیارے پر ٹیکساس روانگی برطانوی فضائی ٹریفک کنٹرول میں بڑی فنی خرابی، حکومت کا ایک ہفتے میں تحقیقات کا حکم حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد ڈبلیو ایچ او کے عہدے سے مستعفی ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں، ایرانی میڈیا ایران کی جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق ذمہ داریوں کی خلاف ورزی، معاملہ سلامتی کونسل میں جائے گا آبی مسئلے سمیت پاک بھارت کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی تشویش ہے، ماریہ زخارووا

جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران

Web Desk

10 September 2026

ایران نے اقوامِ متحدہ کے ایٹمی نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے منظور کی گئی اس تادیبی قرارداد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے تحت جوہری عدم تعاون کے معاملے پر ایران کا کیس اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام محض سیاسی انتقام پر مبنی ہے اور ایجنسی نے مکمل طور پر مغربی طاقتوں کی ایما پر کام کیا ہے۔

آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل مندوب رضا نجفی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کے شدید سیاسی دباؤ اور ہتھکنڈوں کے تحت پاس کی گئی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس نام نہاد قرارداد کی کوئی قانونی یا اخلاقی بنیاد نہیں ہے اور نہ ہی اس نوعیت کی یکطرفہ کارروائیوں سے مغربی طاقتوں کے حق میں کوئی نتیجہ برآمد ہوگا۔ ایران نے متنبہ کیا ہے کہ سیاسی مقاصد کے لیے ایٹمی ادارے کے استعمال سے معاملات مزید سدھرنے کے بجائے کشیدگی کی نئی راہ ہموار ہوگی۔