LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں: ٹرمپ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی امریکہ: میڈیکیڈ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فراڈ پر ذکیہ خان کو 76 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب نیویارک میں نائن الیون کی 25ویں برسی: میئر زہران ممدانی کی شرکت پر تنازع اور شدید احتجاج ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے کینیڈا کا یوکرین کیلئے 35 کروڑ ڈالر کے دفاعی امدادی پیکیج، میزائل فراہم کرنے کا اعلان وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا، آئین پر عملدرآمد کی یقین دہانی حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، انصار اللہ کا دعویٰ بحیرہ احمر اور باب المندب میں آمدورفت، تجارت معمول کے مطابق جاری ہے: ترجمان حوثی باغی یمن نے ساحلی علاقوں کا تحفظ عرب اور بین الاقوامی ذمہ داری قرار دیدیا ایران کی حملوں کے باوجود بیلسٹک میزائلوں کی تیاری دوبارہ شروع

یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 3 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئیں

Web Desk

10 September 2026

یورپ میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں قدرتی گیس کی قیمتیں 80 یورو فی میگاواٹ آور سے تجاوز کر گئی ہیں جو کہ 2023ء کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ تشویشناک اعداد و شمار یورپی گیس کی قیمتوں کے لیے بنیادی بینچ مارک سمجھی جانے والی ڈچ ہول سیل مارکیٹ ٹی ٹی ایف (Dutch TTF) نے جاری کیے ہیں۔ گیس کی قیمتوں میں یہ حالیہ اور اچانک ترین اضافہ یورپ کے لیے انتہائی تشویش کا باعث بنا ہوا ہے، کیونکہ براعظم میں موسمِ سرما کا آغاز قریب ہے اور اس دوران گھروں کو گرم رکھنے اور صنعتی ضروریات کے لیے توانائی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے۔

علاقائی ماہرین کے مطابق یورپی خطے میں اس وقت گیس کے اجتماعی ذخائر پہلے ہی انتہائی کم سطح پر موجود ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ و کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر سپلائی چین شدید متاثر ہوئی ہے اور توانائی کے بحران کے بادل گہرے ہوئے ہیں۔ اسی خطرے کے پیشِ نظر یورپی یونین کے رکن ممالک کو رواں سال مارچ میں ہی تنبیہ جاری کر دی گئی تھی کہ وہ موسمِ سرما کی شدید ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قبل از وقت گیس کا ذخیرہ کرنا شروع کر دیں، تاہم سپلائی میں تعطل کے باعث صورتحال نازک موڑ اختیار کر چکی ہے۔