LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 3 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئیں امریکی صدر کی قطر کی جانب سے دیئے گئے ایئر فورس ون طیارے پر ٹیکساس روانگی برطانوی فضائی ٹریفک کنٹرول میں بڑی فنی خرابی، حکومت کا ایک ہفتے میں تحقیقات کا حکم حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد ڈبلیو ایچ او کے عہدے سے مستعفی ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں، ایرانی میڈیا ایران کی جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق ذمہ داریوں کی خلاف ورزی، معاملہ سلامتی کونسل میں جائے گا آبی مسئلے سمیت پاک بھارت کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی تشویش ہے، ماریہ زخارووا

برطانوی فضائی ٹریفک کنٹرول میں بڑی فنی خرابی، حکومت کا ایک ہفتے میں تحقیقات کا حکم

Web Desk

10 September 2026

برطانیہ کے فضائی ٹریفک کنٹرول سسٹم میں اچانک پیدا ہونے والی شدید فنی خرابی کے بعد برطانوی حکومت نے ایئر ٹریفک کنٹرول فراہم کرنے والے قومی ادارے ‘نیٹس’ (NETS) کو ایک ہفتے کے اندر معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس سسٹم فالٹ کے باعث برطانیہ بھر کے تمام بڑے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن کئی گھنٹوں تک معطل اور درہم برہم رہا، جس کے نتیجے میں 2,000 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں اور لاکھوں ملکی و غیر ملکی مسافر شدید مشکلات کا شکار ہوئے۔

برطانوی ٹرانسپورٹ وزیر ہائیڈی الیگزینڈر نے نیٹس کے چیف ایگزیکٹو مارٹن رولف کو طلب کر کے صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ابتدائی جائزے کے مطابق یہ واقعہ کوئی سائبر حملہ معلوم نہیں ہوتا، تاہم یہ کوئی ایسا مسئلہ بھی نہیں تھا جسے روکا نہ جا سکتا ہو۔ حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے ایک آزاد تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جو چھ ماہ کے اندر حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔ دوسری جانب ایئرلائنز نے شکوہ کیا ہے کہ اس خلل نے برطانوی ایئر ٹریفک کنٹرول کی بنیادی خامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ متاثرہ مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ، متبادل پروازوں، اور قیام و طعام کے اخراجات کی ادائیگی تو کی جائے گی، تاہم حکام کے مطابق اضافی مالی معاوضہ ملنے کا امکان انتہائی کم ہے۔