LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سربیا کے صدر کا 27 ستمبر کو مستعفی ہونے کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی کال: اسلام آباد میں ہائی الرٹ اور ڈی چوک سمیت اہم شاہراہوں پر کنٹینرز کی تنصیب شروع امریکا ایران کشیدگی پھر عروج پر، پاسداران انقلاب کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کے 7 رہنماؤں کو سزائے موت آزاد کشمیر کے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 24 ستمبر کو ہوگی قیدیوں کا پرائیویٹ علاج: سپریم اور ہائیکورٹس سے تمام متعلقہ درخواستوں کا ریکارڈ طلب امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: میل بیلٹس پر پابندیوں سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اسحاق ڈار اور رافیل گروسی میں رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر اتفاق خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے: وزیراعظم وزیراعظم کی بارشوں، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان ایران جنگ میں امریکا کو شدید عسکری اور معاشی نقصان پہنچا: امریکی محکمہ دفاع کانگو کے دو سکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر اسرائیل کا غزہ میں حماس کے ایک کمانڈر کو قتل کرنے کا دعویٰ

یوکرین کے شمالی شہر سومی میں روسی ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک

Web Desk

10 September 2026

یوکرین کے شمالی سرحدی شہر سومی میں روسی فورسز کے شدید ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یوکرینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک روسی کامیکازی ڈرون نے سومی شہر کے ایک مصروف شاپنگ سینٹر کو براہِ راست نشانہ بنایا، جس کے بعد عمارت میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

یوکرینی حکام کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تباہ شدہ شاپنگ سینٹر کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب ماسکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حدود کے تحفط کو یقینی بنانے کے لیے سومی کے علاقے میں ایک بفر زون قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس سے سرحد کے دونوں اطراف عسکری کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔