بحری جہازوں کیخلاف کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا: ایرانی عسکری قیادت
Web Desk
9 September 2026
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری براہِ راست فوجی کشیدگی شدید ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایرانی عسکری قیادت نے امریکہ کو کڑے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایرانی بحری جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کا سخت ترین ردِعمل دیا جائے گا، جبکہ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز میں ایرانی نگرانی اور دفاعی نظام کو مکمل طور پر فعال قرار دے دیا گیا ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف علی عبداللہی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایرانی بحری و تجارتی جہازوں پر کسی بھی قسم کا حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر واشنگٹن نے ایسی کوئی کوشش کی تو اس کے جواب میں خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے آبنائے ہرمز میں ایرانی دفاعی صلاحیتوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جدید ترین امریکی یا مغربی ٹیکنالوجی ایران کے نگران نظام کو عبور نہیں کر سکتی، اور خلیجِ فارس کی سمندری حدود کا کنٹرول مکمل طور پر ایران کے باصلاحیت نوجوانوں اور مسلح فورسز کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ واشنگٹن کو خطے میں مداخلت کے بجائے خود کو کیوبا کے ساحلوں تک محدود رکھنا چاہیے۔ ایرانی حکام کے یہ سخت بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حال ہی میں امریکی فورسز کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکرز کو تباہ کرنے اور ایران کی جانب سے امریکی بحری و عسکری اہداف پر جوابی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد خلیج کی صورتحال انتہائی خطرناک صورتِ حال اختیار کر چکی ہے
متعلقہ عنوانات
حراستی تشدد و ہلاکت کیس: ایف آئی اے نے 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے
9 September 2026
صدر مملکت لندن کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ
9 September 2026
آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا 10 روز میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم
9 September 2026
ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
9 September 2026
تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک فٹ رہ گئی
9 September 2026
پراسیکیوشن پنجاب اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا مشترکہ اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
9 September 2026
شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، امن ، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 September 2026
ایران کی آئل ٹینکرز پر امریکی حملے کی شدید مذمت
9 September 2026