LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست مسترد گوادر اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کا اختتام پاکستانی بلیو اکانومی میں پیشرفت: سی فوڈز برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر سعودی عرب کی جانب سے ایران کو حوثی باغیوں کو لگام دینے کا پیغام پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بے قابو، مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام: ہاؤسنگ فنانسنگ میں اہم پیش رفت، 351 ارب روپے کے قرضے منظور ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کے اولمپک چیمپئن قرار دے دیا برطانوی ادارے کا پاکستان کے ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو وزیر خزانہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے سی سی اے گلوبل کی ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ مشرقی چین میں مال بردار جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا

ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا کے سامنے متعدد شرائط رکھ دیں

Web Desk

9 September 2026

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان حسین محبی نے کشیدگی اور جنگ کے باضابطہ خاتمے کے لیے امریکا کے سامنے اپنے مطالبات اور متعدد سخت شرائط پیش کر دی ہیں۔

ترجمان پاسدارانِ انقلاب حسین محبی کے مطابق جنگ اور خطے میں کشیدگی صرف اسی صورت ختم ہو سکتی ہے جب امریکا درج ذیل مطالبات کو تسلیم کرےدھمکیوں اور مداخلت کا خاتمہ: امریکا ایران کو دھمکیاں دینا فوری بند کرے اور ملک کے جوہری و میزائل پروگرام میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے مکمل باز رہے۔منجمد اثاثوں کی بحالی: امریکا کی جانب سے منجمد کیے گئے ایران کے 24 ارب ڈالر کے اثاثے فوری طور پر بحال کیے جائیں۔لبنان سے اسرائیلی انخلا: لبنان کی سرزمین سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا یقینی بنایا جائے۔حسین محبی نے واضح کیا کہ ایران اپنے دفاع، قومی مفادات اور خودمختاری کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکی جارحیت کے مکمل خاتمے اور ایرانی مطالبات تسلیم کیے جانے پر ہی خطے میں جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔