LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب نے یمن میں ٹھکانوں پر 32 سے زائد فضائی حملے کئے: حوثیوں کا دعویٰ کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم سپریم کورٹ: نصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیا اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال چین اور برطانیہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پر زور دہلی کے سابق چیف سیکرٹری نے خودکشی کرلی حکومت کی 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری لانگ مارچ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کل طلب یمن سے سعودیہ پر حملوں سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا: خواجہ آصف مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکی ریاست ٹیکساس میں سوشل سٹڈیز کے متنازعہ تعلیمی نصاب کی منظوری، اسلام سے متعلق نصابی تبدیلیوں پر شدید تنقید امریکی محکمہ محنت نے کگنیزنٹ کے لیے نئے گرین کارڈز (پرم) کا پروسیس معطل کر دیا ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا، روبیو امریکی سینٹرل کمانڈ کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی بغیر پائلٹ آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

دہلی کے سابق چیف سیکرٹری نے خودکشی کرلی

Web Desk

9 September 2026

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت دہلی کے سابق چیف سیکرٹری اور 1975ء بیچ کے سینئر سابق آئی اے ایس (IAS) افسر 75 سالہ راکیش مہتا نوئیڈا کے سیکٹر 82 میں واقع اپنے فلیٹ میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق راکیش مہتا نے 6 ستمبر کو اپنے فلیٹ میں مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔ پولیس نے موقعِ واردات سے ایک صفحے کا دستی یادداشت (سائڈ نوٹ) بھی برآمد کیا ہے، جس میں انہوں نے طویل بیماری، بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر شدید جسمانی و ذہنی صحت کے مسائل کو اس انتہائی قدم کی وجہ قرار دیا ہے اور کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔

واقعے کے وقت ان کی اہلیہ جو خود سابق بیوروکریٹ ہیں اور بیٹا دہرادون میں موجود تھے۔ بارہا فون کالز کا جواب نہ ملنے پر اہل خانہ نے سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈز کو اطلاع دی، جنہوں نے فلیٹ میں داخل ہو کر لاش دیکھی۔ پولیس کی فارنزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد جسدِ خاکی ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ راکیش مہتا 2007ء سے 2010ء تک دہلی کے چیف سیکرٹری رہے اور 2010ء کے کامن ویلتھ گیمز کی انتظامی باگ ڈور بھی انہی کے پاس تھی۔