نارفولک ساحل پر کوڑا پھینکنے پر 500 پاؤنڈ تک جرمانے کی تجویز
Web Desk
9 September 2026
برطانیہ کے مشہور نارفولک ساحل پر ماحولیاتی آلودگی اور کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کے خلاف جرمانوں میں خطیر اضافے کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔ نارتھ نارفولک ڈسٹرکٹ کونسل نے فکسڈ پینلٹی نوٹس کے تحت کوڑا پھینکنے کا موجودہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ 80 پاؤنڈ سے بڑھا کر 500 پاؤنڈ کرنے کی تجویز منظور کر لی ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، غیر قانونی طور پر بڑی مقدار میں کچرا اور فضلہ پھینکنے (Fly-Tipping) کے خلاف بھی کارروائی مزید سخت کی جا رہی ہے، جس کے تحت جرمانے کی حد 300 پاؤنڈ سے بڑھا کر 1,000 پاؤنڈ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ کونسل حکام کا کہنا ہے کہ کرومر، شیرنگھم اور ویسٹ رنٹن پر مشتمل 45 میل طویل ساحلی پٹی پر سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے، جہاں کوڑے کے باعث مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جاتی تھی۔
نارتھ نارفولک ڈسٹرکٹ کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھاری جرمانوں کا مقصد ماحول دشمن عناصر کو سخت پیغام دینا اور فضلے کے پھیلاؤ کی روک تھام ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام کچرے سے ہونے والے ماحولیاتی نقصانات کے بارے میں عوامی آگاہی پیدا کرنے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق
24 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026