شہزادہ ہیری اور میگھن شاہی خاندان کے غیر فعال ارکان ہی رہیں گے: شہزادہ چارلس کا اعلان
Web Desk
8 September 2026
برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے ایک باضابطہ خط کے ذریعے واضح کر دیا ہے کہ برطانیہ واپسی کے باوجود شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل شاہی خاندان کے غیر فعال ارکان (Non-Working Royals) ہی رہیں گے اور وہ کوئی بھی سرکاری یا شاہی ذمہ داری انجام نہیں دیں گے۔ بادشاہ کی ہدایت پر لارڈ چیمبرلین (شاہی محل کے سینئر ترین اہلکار) کی جانب سے اعلیٰ حکومتی اور عسکری حکام کو بھیجے گئے اس گائیڈ لائن خط میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں شاہی فرائض سے دستبرداری کے بعد جوڑے کے ‘ایچ آر ایچ’ (HRH) شاہی القابات کے استعمال کی معطلی برقرار رہے گی اور وہ آئندہ بھی کسی قسم کی فلاحی سرگرمی صرف اپنی ذاتی و نجی حیثیت میں ہی سرانجام دیں گے۔
خط میں واضح کیا گیا ہے کہ شاہی خاندان سے الگ ہونے کے بعد ان کی حیثیت عام شہریوں جیسی ہے جن کے اپنے تجارتی اور فلاحی مفادات ہیں۔ اس کے علاوہ جوڑے کی سیکیورٹی سے متعلق امور متعلقہ پولیس اداروں اور رائل اینڈ وی آئی پی ایگزیکٹیو کمیٹی (RAVEC) کے اختیار میں ہیں۔ شاہی محل کے ذرائع کے مطابق اس تحریری وضاحت کا مقصد برطانیہ میں مقیم ہونے والے جوڑے کے مقام و مرتبے کے بارے میں کسی بھی ابہام یا متوازی شاہی عدالت کے تاثر کو دور کرنا ہے، کیونکہ شہزادہ ہیری سرکاری پولیس سیکیورٹی کی بحالی کے لیے طویل عرصے سے قانونی اور حکومتی سطح پر کوششیں کرتے رہے ہ
متعلقہ عنوانات
ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ
24 November 2026
امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد
24 November 2026
ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن
24 November 2026
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا
24 November 2026
سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
24 November 2026
روس رواں سال جوہری ہتھیاروں سے لیس سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج سکتا ہے: جرمن
24 November 2026
نیٹو کا پولینڈ میں جدید ترین ریڈار اور طیارہ ’’اواکس‘‘ تعینات کرنے کا اعلان
24 November 2026
مشرق وسطیٰ کی صورتحال: 73 لاکھ افراد کا غذائی امداد سے محروم ہونے کا خدشہ
24 November 2026