LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال روس رواں سال جوہری ہتھیاروں سے لیس سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج سکتا ہے: جرمن نیٹو کا پولینڈ میں جدید ترین ریڈار اور طیارہ ’’اواکس‘‘ تعینات کرنے کا اعلان مشرق وسطیٰ کی صورتحال: 73 لاکھ افراد کا غذائی امداد سے محروم ہونے کا خدشہ عوام اگر نئے صوبوں کا فیصلہ کریں گے تو پارٹی کو قبول ہو گا: عظمیٰ بخاری خوشبوؤں اور محبتوں کی شاعرہ پروین شاکر کی 74 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا: گورنر پنجاب کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کا افتتاح، 72 ممالک کے 820 مندوبین شریک بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق

روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی

Web Desk

7 September 2026

یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ روس کے ساتھ جاری جنگ آئندہ موسمِ سرما تک بھی طول پکڑ سکتی ہے، جس کے پیشِ نظر انہوں نے امریکی اور یورپی اتحادیوں سے عسکری و سفارتی تعاون مسلسل جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور علاقائی معاملات جیسے حساس و اہم ترین امور پر حتمی فیصلے صرف دونوں ممالک کے سربراہان کی براہِ راست ملاقات میں ہی ممکن ہیں۔ انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارت کاروں وٹکوف اور کشنر کی سیاسی و سفارتی موجودگی پیٹریاٹ دفاعی میزائل نظام سے بھی زیادہ مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔

یوکرینی صدر نے انکشاف کیا کہ امریکی وفد کے ماسکو دورے کے موقع پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے تین روزہ عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جس کے احترام میں یوکرین نے بھی اس مخصوص دورانیے میں ماسکو پر ڈرون یا میزائل حملے نہ کرنے کا باضابطہ وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی وفد نے ماسکو میں پیوٹن سے تفصیلی مذاکرات کے بعد کیف کا بھی دورہ کیا اور زیلنسکی، پیوٹن اور امریکی حکام تینوں نے ان مذاکراتی نشستوں کو مثبت قرار دیا ہے، تاہم اس کے باوجود جنگ کے حتمی خاتمے یا امن معاہدے کے حوالے سے فی الحال کوئی بڑی بریک تھرو یا نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔