نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 3 افراد ہلاک، 50 سے زائد ملبے تلے دب گئے
Web Desk
6 September 2026
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے ستیا نکیتن میں ایک خستہ حال پانچ منزلہ ہاسٹل کی عمارت زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منہدم ہونے والی 50 سال پرانی عمارت میں زیادہ تر طلبا بطور ‘پےئنگ گیسٹ’ رہائش پذیر تھے، اور ملبے تلے 25 سے 30 بچوں سمیت 50 سے زائد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو اور این ڈی آر ایف (NDRF) کی ٹیموں نے بھاری مشینری اور امدادی اہلکاروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد کو ملبے سے نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ اور مقامی رہائشیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ عمارت کی بنیادوں میں تعمیراتی کام اور انتظامیہ کی عدم توجہی اس حادثے کا باعث بنی۔ حادثے کے بعد انتظامیہ نے خطرے کے پیشِ نظر ملحقہ عمارت کو بھی فوری طور پر خالی کرا لیا ہے
متعلقہ عنوانات
خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی
24 November 2026
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
24 November 2026
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
24 November 2026
اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو
24 November 2026
آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ
24 November 2026
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
24 November 2026
اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید
24 November 2026
امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع
24 November 2026