LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے کیف میں فضائی حملے، 6 افراد ہلاک، 59 زخمی برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس روس میں طاعون کے ممکنہ کیس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں: امریکی صدر سائبیریا میں سائنسی تجربہ گاہ میں خاتون محقق کی ہلاکت، علاقے میں شدید خوف و ہراس روشنی سے دماغی خلیوں کو کنٹرول کرنے والی تحقیق پر 3 سائنس دانوں کو نوبیل انعام اسرائیل کی فائرنگ اور گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 6 فلسطینی زخمی عراقی شہر کرکوک میں داعش کے حملے، ایک پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت مسلسل ریکارڈ کم سطح پر برقرار نیوزی لینڈ کی حکمران نیشنل پارٹی کی عوامی حمایت کم ہو کر 25.9 فیصد رہ گئی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ سعودی آرامکو نے ایشیا کے لیے خام تیل سستا کردیا، قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں آبنائے ہرمز میں بحری ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی حوثیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض کے ائیرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ میرا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعے کا ذمہ دار ایران ہے: ٹرمپ

اسلام آباد کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش،27 رکنی اسمبلی اورچیف ایگزیکٹو بارے تجاویز شامل

Web Desk

6 September 2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ایک نئے انتظامی اور گورننس ماڈل میں ڈھالنے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اعلیٰ سطح کی خصوصی کمیٹی نے وزیراعظم کو ایک جامع ڈرافٹ پیش کیا ہے جس میں اسلام آباد کو صوبائی طرز کی انتظامی و مالی خودمختاری دینے، 27 رکنی کیپیٹل ٹیریٹری اسمبلی قائم کرنے اور ایک منتخب چیف ایگزیکٹو (میئر یا وزیراعلیٰ) کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔ ڈرافٹ کے مطابق اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن کمیشن کے تحت براہِ راست انتخابات ہوں گے، جبکہ 5 نشستیں خواتین اور 1 اقلیتوں کے لیے مخصوص ہو گی۔ اس نئے نظام کے تحت سی ڈی اے (CDA) اور لوکل گورنمنٹ کے تمام اختیارات، صحت، تعلیم اور شہری سہولیات جیسے 27 انتظامی محکمے نئی حکومت کے سپرد کرنے کی تجویز ہے، جبکہ قانون و امن اور ماسٹر پلاننگ کا کنٹرول وفاق کے پاس ہی رہے گا۔ اس سفارشاتی خاکے کی تیاری میں وفاقی وزرا احسن اقبال، محسن نقوی، رانا ثناء اللہ، مصدق ملک اور دیگر سینئر انتظامی و قانون ساز حکام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔