LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور آمد، سیاسی صورتحال اور صوبوں کے معاملات پر گفتگو ایرانی ردعمل فوری اور تکلیف دہ ہوگا: باقر قالیباف کا امریکا کو تنبیہ ایران کی بحری ناکہ بندی، امریکی فوج نے 92 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو

ایرانی ردعمل فوری اور تکلیف دہ ہوگا: باقر قالیباف کا امریکا کو تنبیہ

Web Desk

6 September 2026

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سلامتی اور قومی مفادات کے خلاف کسی بھی امریکی اقدام کا جواب فوری، شدید اور انتہائی تکلیف دہ ہو گا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمنٹ سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کو دیے گئے بیان میں باقر قالیباف نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے نپے تلے اور محدود ردِعمل کا دور اب یکسر ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیاں یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ ایرانی قوم کی سلامتی اور اقتصادی و دفاعی مفادات کو نقصان پہنچانے کی صورت میں انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی مسلح افواج کسی بھی جارحیت یا اشتعال انگیزی کا مساوی اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کی سرزمین، بحری حدود یا فضائی حدود کو نشانہ بنانے والے کسی بھی عمل کا فوری اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔