LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Web Desk

6 September 2026

بیروت: جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی شدید بمباری کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد بچوں اور خواتین سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں نباتیہ الفوقہ میں 2 افراد جبکہ عرب سلیم کے علاقے میں 2 خواتین جاں بحق ہوئیں۔ لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے پہلے عرب سلیم میں ایک عمارت کو حزب اللہ کے زیرِ استعمال ہونے کا بہانہ بنا کر خالی کرنے کی وارننگ دی، تاہم بعد ازاں قریبی رہائشی مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہوئیں، جس کے بعد انتباہ شدہ عمارت کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی اہلکاروں پر کیے گئے دو ڈرون حملوں کے جواب میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر کی گئی ہے۔ دوسری جانب لبنانی حکام نے بتایا کہ نباتیہ میں واقع غیر فعال غنڈور ہسپتال کے ایک حصے کے علاوہ شہر کی تاریخی عمارتوں، سرکاری مالیاتی اور زرعی اداروں کے دفاتر کو بھی فضائی حملوں میں شدید نقصان پہنچا ہے۔