پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
Web Desk
6 September 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے امریکی فورسز کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکرز پر کیے گئے حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز اور دیگر علاقوں میں امریکا سے منسلک 6 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے। آئی آر جی سی کے مطابق امریکی فورسز نے پہلے 3 ایرانی تیل بردار جہازوں پر حملہ کر کے انہیں نقصان پہنچایا تھا، جس کے ردِعمل میں پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں 3 تیل بردار جہازوں اور دیگر سمندری علاقوں میں 3 امریکی بحری جہازوں پر جوابی کارروائی کی۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بین الاقوامی بحری جہازوں کو سخت خبردار کیا ہے کہ وہ غیر مجاز راستوں سے گزرنے کی کوشش سے گریز کریں اور آبنائے ہرمز کھلی ہونے سے متعلق امریکی دعووں پر بالکل اعتماد نہ کریں، بصورتِ دیگر انہیں نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ ایرانی حکام نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی اور بحری آمد و رفت کی بحالی امریکی بحری و اقتصادی ناکہ بندی کے مکمل خاتمے اور خطے میں جارحانہ عسکری کارروائیوں کی مستقل بندش سے مشروط ہے۔
متعلقہ عنوانات
پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب
7 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
7 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں کرائی جائیں، صوبوں کی تقسیم پر جلد بازی وفاق کے لیے خطرناک ہو گی: بیرسٹر گوہر
7 September 2026
غزہ میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک
7 September 2026
شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز کو جوہری جوابی کارروائی کا حصہ بنانے کا اعلان
7 September 2026
جرمنی میں انتخابات: دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی سب سے آگے، اقتدار کے قریب پہنچ گئی
7 September 2026
میامی: کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد ہلاک
7 September 2026
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل
6 September 2026