LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے پر نیا ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین ایرانی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کو رسائی کے مثبت اثرات ہونگے: رافیل گروسی جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 3 روز میں 27 افراد جاں بحق، 69 زخمی صدرٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبار ڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی کا قانون نافذ ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنانے کا اعتراف

ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ

Web Desk

6 September 2026

ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے برکس (BRICS) کے رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی عسکری کارروائیوں کو کھلم کھلا جنگی جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان حملوں میں ہسپتالوں، تعلیمی و ثقافتی مراکز اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں عام شہری جاں بحق ہوئے۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے برکس ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر خاموشی اختیار کی گئی تو کل کوئی بھی برکس رکن ملک اس کا نشانہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی دائرہ اختیار (Universal Jurisdiction) کے اصول کے تحت جنگی جرائم میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا