ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
Web Desk
5 September 2026
ایران نے ملکی خودمختاری، قومی مفادات اور بحری حدود کے دفاع کے لیے امریکی اقدام کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے آئل ٹینکرز پر امریکی فورسز کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔ تہران نے موقف اپنایا ہے کہ امریکی کارروائیوں اور بحری ناکہ بندی سے نہ صرف خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں بلکہ عالمی تجارتی جہاز رانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ ایرانی حکام نے واضح کیا کہ امریکہ کی جانب سے تجارتی جہازوں کو ہراساں کرنے اور معاشی دباؤ ڈالنے کی پالیسی کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل
6 September 2026
امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا
6 September 2026
امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا
6 September 2026
آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ
6 September 2026
یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں
6 September 2026
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
6 September 2026
ایران کا آبنائے ہرمز سے پابندیاں عائد کرنے والوں کی آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور
6 September 2026
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
6 September 2026