آئی ایم ایف کا پاکستان کے دوسرے جائزے کی تکمیل کا اعلان، 1.2ارب ڈالر کی فوری قسط جاری
Web Desk
11 December 2025
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) کے دوسرے جائزے کی تکمیل اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے پہلے جائزے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت 1 ارب ڈالر اور آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی فوری قسط جاری کردی گئی ہے، جس کے بعد دونوں سہولتوں کے تحت مجموعی ادائیگیاں 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سخت معاشی حالات اور حالیہ سیلاب کے باوجود پاکستان کی اصلاحاتی کارکردگی بہتر رہی۔ مالی سال 2025 میں پاکستان نے 1.3 فیصد پرائمری سرپلس حاصل کیا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 14.5 ارب ڈالر تک بڑھ گئے۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ افراطِ زر میں سیلاب کے باعث اضافہ عارضی ہے، تاہم پاکستان کو مستحکم مالی و معاشی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔ ٹیکس بیس کی توسیع، ٹیکس نظام کی بہتری، ڈیٹا و گورننس میں اصلاحات، ایس او ایز اور توانائی شعبے میں ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں ناگزیر قرار دی گئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاور ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سے گردشی قرض میں کمی ممکن ہے جبکہ توانائی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانا پاکستان کی مسابقت کے لیے ضروری ہے۔ آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے اور فاریکس مارکیٹ میں شفافیت و لچک بڑھانے پر زور دیا۔
مزید کہا گیا کہ سیلاب نے پاکستان کے لیے موسمیاتی اصلاحات، پانی کے بہتر استعمال اور قدرتی آفات کی تیاری کی ضرورت کو نمایاں کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معیشت میں نجی شعبے کی قیادت میں پائیدار نمو انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی کانگریس کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
27 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
27 July 2026
شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلہ پر ایف پی سی سی آئی کا ردِ عمل آگیا
27 July 2026
وفاقی وزیرِ پٹرولیم کی آئل ٹینکر کنٹریکٹرز سے ملاقات، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم
27 July 2026
متحدہ عرب امارات کی مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی مذمت
27 July 2026
امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
27 July 2026
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار
27 July 2026
پیپلز پارٹی کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کررہی ہے، عظمیٰ بخاری کا الزام
27 July 2026