LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

Web Desk

22 August 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے آئندہ ماہ ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ستمبر سے شروع ہو رہا ہے، جس میں وزیراعظم پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جنرل اسمبلی کے فلیپ روم میں کلیدی خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب کے دوران وہ عالمی و علاقائی سلامتی، موسمیاتی تبدیلی، معاشی چیلنجز اور دیگر بین الاقوامی امور پر پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں، مختلف ممالک کے وزرائے اعظم و صدور، اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے سائیڈ لائنز پر اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، معاشی تعاون اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔