LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایمرجنسی سے متعلق غور و خوض مکمل ہوگیا، ایمرجنسی 12 اضلاع میں نہیں، پورے صوبے میں لگےگی: طارق فضل دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف روسی حملوں سے یوکرین میں مزید ہلاکتیں، زیلنسکی کا نیٹو سے دفاعی امداد کا مطالبہ سعودی عرب اپنی سلامتی کے دفاع کا حق رکھتا ہے، سعودی مندوب عبدالعزیز الواصل حوثیوں کا خطرہ اب یمن کا اندرونی معاملہ نہیں رہا، یمنی مندوب پاناما میں 7.7 شدت کا زلزلہ، متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال سنگاپور کے بعد دبئی عالمی کرپٹو انڈسٹری کی اگلی بڑی منزل بننے کو تیار نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی مقامی مسجد آمد، نمازِ جمعہ کی ادا کی پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں اضافہ، ستمبر میں 3 ارب 59 کروڑ ڈالر موصول خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور، افسران کو تیار رہنے کی ہدایت

سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال

Web Desk

22 August 2026

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے، جس کی وجہ سے خطے میں 80 فیصد بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولت کا نہ ہونا افسوسناک ہے جبکہ ہیلتھ کیئر کا شعبہ انتہائی حساس ہے جہاں مریض علاج کی امید لے کر آتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے سیکنڈری ہسپتال کی نئی عمارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے سرکاری زمین قبضے سے محفوظ ہو کر عوام کو طویل عرصے تک صحت کی سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے مزید انتظامی یونٹس کی تشکیل پر زور دیا اور واضح کیا کہ نئے یونٹس بنانے کا مقصد تقسیم نہیں بلکہ بہتری لانا ہے، جیسے وقت کے ساتھ گھر وسعت مانگتا ہے لیکن خاندان قائم رہتا ہے۔