امریکہ میں کیلبری فونٹ ختم، ٹائمز نیو رومن فونٹ کی بحالی کا حکم
Web Desk
11 December 2025
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سفارتکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرکاری دستاویزات میں دوبارہ ٹائمز نیو رومن فونٹ استعمال کریں، جب کہ بائیڈن دور میں اپنایا گیا کیلِبری فونٹ فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔
روبیو نے سابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے فیصلے کو “غیر ضروری اور فضول پالیسی اقدام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹائمز نیو رومن زیادہ باضابطہ اور پیشہ ورانہ فونٹ ہے۔ نیا حکم نامہ 10 دسمبر سے نافذ ہوگا اور داخلی و خارجی دونوں دستاویزات پر لاگو ہوگا۔
کیلِبری کے ڈچ ڈیزائنر لوکاس ڈی گروٹ نے اسے ’’اداس کن اور مضحکہ خیز‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیلِبری جدید اسکرینوں پر آسانی سے پڑھنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ٹائمز نیو رومن پر واپسی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد سرکاری مواصلات کو یکساں اور زیادہ رسمی بنانا ہے۔
ریاستی اداروں میں عموماً سیرِف فونٹس (جیسے ٹائمز نیو رومن) کو زیادہ باضابطہ سمجھا جاتا ہے، جب کہ کیلِبری جیسا سنس سیرِف فونٹ اسکرین پر پڑھنے کے لیے آسان تصور کیا جاتا ہے، خصوصاً ان افراد کے لیے جنہیں پڑھنے میں مشکلات ہوتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گئے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف
21 April 2026
عمران خان کی بہنیں آج بھی ملاقات کیے بغیر واپس لوٹ گئیں
21 April 2026
ایران-امریکا مذاکرات: ایران کا جواب نہیں آیا، امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر
21 April 2026
مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ
21 April 2026
جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ
21 April 2026
امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار
21 April 2026
ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ
21 April 2026
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
21 April 2026