LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہمسایہ ممالک سے مذاکرات جاری، دشمن کو مایوس کرینگے: مسعود پزشکیان ایرانی اسپیکر کا داخلی سکیورٹی اور معاشی استحکام مزید مضبوط بنانے پر زور حکومت اسلام آباد میں کسی بھی صورت چڑھائی نہیں ہونے دے گی: طارق فضل چودھری فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال

بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک

Web Desk

21 August 2026

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے موثر اور کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کے دوران بھارتی سرپرستی میں متحرک کالعدم تنظیم ‘فتنہ الہندوستان’ سے تعلق رکھنے والے 37 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ اہم کارروائیاں صوبے کے حساس اضلاع مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی موصولہ اطلاعات پر کی گئیں۔ آپریشنز کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں اور روپوش گاہوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے 37 شرپسند جہنم واصل ہو گئے۔

کارروائیوں کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید ترین اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرم اور ریموٹ ڈیٹونیشن ڈیوائسز برآمد کر لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ بارودی مواد اور اسلحہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور بڑی تخریب کاری کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان اضلاع میں کسی بھی ممکنہ سہولت کار کی موجودگی کا خاتمہ کرنے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشنز مسلسل جاری ہیں، اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔