پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج
Web Desk
21 August 2026
خیبرپختونخوا اسمبلی کا جاری اجلاس 24 اگست تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے ایوان سے احتجاجاً بائیکاٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی کارروائی کے اختتام پر اسپیکر نے اجلاس 24 اگست تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
دریں اثناء، لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سیاسی کشیدگی اس وقت دیکھنے میں آئی جب اپوزیشن رکن کرنل (ر) شعیب امیر نے ایوان میں ارکان کی عدم موجودگی اور کورم کی کمی کی نشاندہی کی-
کورم کی نشاندہی کے فوراً بعد اپوزیشن ارکان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد اسپیکر نے گنتی کے احکامات جاری کیے تاکہ آئینی ضروریات کے مطابق ایوان کی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
7 October 2026
ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان
7 October 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
7 October 2026
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
7 October 2026
7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان
7 October 2026
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
7 October 2026
محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات
7 October 2026
صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے
7 October 2026