امریکا نے حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا
Web Desk
21 August 2026
امریکہ نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے اسے ایرانی حکومت کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے طور پر دوبارہ نامزد کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حزب اللہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ‘القدس فورس’ کے زیرِ اثر اور اس کی ہدایات کے تحت کارروائیاں انجام دیتی ہے۔ اس کارروائی کے تحت حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک اور اس کی معاونت سے وابستہ 10 افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
امریکی حکام نے وضاحت کی ہے کہ حزب اللہ کے خلاف اٹھایا گیا یہ نیا قدم ایران پر عائد کی جانے والی حالیہ دیگر پابندیوں کا حصہ نہیں ہے، بلکہ یہ تنظیم کے اپنے مالیاتی نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی ایک الگ کارروائی ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ان نئی پابندیوں کا بنیادی مقصد حزب اللہ کی مالی معاونت کو روکنا اور ایرانی حکومت کے ساتھ اس کے انتظامی و معاشی روابط کو محدود کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا نا قابلِ قبول، گرفتار و مغوی رہنماؤں کی فوری بازیابی کی جائے: پی ٹی آئی
22 October 2026
5 سال میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
22 October 2026
خیبرپختونخوا: اپیکس کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم
22 October 2026
ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر
22 October 2026
پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے PRG میں تاریخی معاہدہ
22 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا
22 October 2026
بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو: سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ اور جنید اکبر کے پی کے صدر رہیں گے، تبدیلیوں کی تردید
22 October 2026
کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ: ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک
22 October 2026