LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ دھرنوں، احتجاج سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور معیشت متاثر ہوتی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ، لانگ مارچ پر تنقید چیف جسٹس پاکستان کی بار نمائندگان سے مشاورتی نشست، ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ حافظ نعیم الرحمان کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

Web Desk

19 August 2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی ہے۔

سعودی سفیر کے وزیراعلیٰ آفس پہنچنے پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ ملاقات کے دوران نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک سعودی دوطرفہ تعلقات کے فروغ، سفارتی محاذ پر پیشرفت اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی سفیر کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے حرمین شریفین کے تقدس، سعودی قيادت کے لیے نیک تمناؤں اور پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سعودی عرب کی مرکزی اہمیت کو اجاگر کیا۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں اپنے سفارتی قیام کو یادگار قرار دیتے ہوئے بہترین میزبانی اور محبت پر نواز شریف اور مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تاریخی رشتوں اور پائیدار شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔