فیض حمید کو 14 برس قید کی سزا سنا دی گئی
Web Desk
11 December 2025
سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیصلہ آ گیا، سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل کر لی گئی، 12 اگست 2024 کو شروع ہونے والی کارروائی میں ملزم پر چار سنگین الزامات کی سماعت کی گئی، الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی شامل ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اختیارات و سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور افراد کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی ثابت ہوئے، طویل قانونی کارروائی کے بعد ملزم تمام الزامات میں قصوروار قرار پائے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 11 دسمبر 2025 کو ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنائی، کارروائی کے دوران ملزم کو تمام قانونی حقوق اور اپنی پسند کی دفاعی ٹیم فراہم کی گئی، مجرم کو فیصلے کے خلاف متعلقہ فورم پر اپیل کا حق حاصل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیاسی عناصر کے ساتھ مبینہ سیاسی اشتعال انگیزی اور عدم استحکام کے معاملات الگ سے نمٹائے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026