LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان پولٹری پیداوار میں 11ویں نمبر پر، برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے: وزیر خزانہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر، عبور نہیں کیا جا سکتا: امام حرم شیخ السدیس گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی

بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر

Web Desk

18 August 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ’آپریشن سندور‘ کے نام پر تاریخ دوبارہ لکھنے کی بھارتی کوشش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق کے ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھارت تلخ حقیقت کا سامنا کرنے سے انکار کر رہا ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن سندور پر بھارتی ڈاکیو منٹری حقائق مسخ کرنے اور جذباتی و فلمی انداز سے اپنی شکست کو من پسند رنگ دینے کی کوشش ہے جو کہ بھارتی اپنے ہی بیانیے سے متصادم ہے۔ پاک فوج نے واضح کیا کہ آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ میں 26 بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور 8 بھارتی طیارے مار گرائے گئے، اور ایسے سچے جنگی حقائق کو فلمی مناظر سے نہیں بدلا جا سکتا۔ آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے تاہم کسی بھی آئندہ مہم جوئی کا جواب فیصلہ کن دیا جائے گا۔