’’بلند و بالا پہاڑوں کی سرزمین‘‘، پاکستان دنیا کے منفرد سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل
Web Desk
18 August 2026
برطانیہ کے نامور اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کو دنیا کے ان گنے چنے اور منفرد ترین سیاحتی مقامات میں شامل کیا ہے جو برف پوش پہاڑوں، پرسکون وادیوں، قدیم تہذیب اور مہم جوئی کا سحر انگیز امتزاج پیش کرتے ہیں۔ معروف ٹریول رائٹرز بینیڈکٹ ایلن اور سارہ مارشل کے تحریر کردہ اس ٹریول فیچر میں شمالی پاکستان کے قدرتی مناظر، وادی ہنزہ، بلند و بالا گلیشیئرز اور شاہراہِ قراقرم کی انجینئرنگ کو خصوصی طور پر سراہا گیا ہے۔ اخبار نے پاکستان کی تاریخ و ثقافت بشمول 17ویں صدی کی بادشاہی مسجد اور وادیٔ سندھ کی قدیم تہذیب کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی روایتی مہمان نوازی کی بھی تعریف کی۔ اس فہرست میں پاکستان کے علاوہ ترکمانستان، گیبون، انگولا، آرمینیا اور جمہوریہ کانگو جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان پولٹری پیداوار میں 11ویں نمبر پر، برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے: وزیر خزانہ
10 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل
10 October 2026
نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر، 12 اکتوبر کو ہوگی
10 October 2026
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت
10 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا
10 October 2026
کرنٹ سے ہاتھ کھونے والی بچی کے تمام علاج کا خرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم
10 October 2026
محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت
10 October 2026
آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور
10 October 2026