خیبرپختونخوا: جعلی و ملاوٹ شدہ ادویات کی فروخت پر سزائیں مزید سخت کرنے کا فیصلہ
Web Desk
17 August 2026
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں جعلی، ملاوٹ شدہ اور غیر قانونی ادویات کی روک تھام کے لیے ڈرگ ایکٹ میں سخت ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے ‘خیبرپختونخوا ڈرگ ترمیمی بل 2026’ صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔ مجوزہ بل کے تحت غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت پر 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی شدید سزا تجویز کی گئی ہے، جبکہ جعلی و ملاوٹ شدہ ادویات پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ اس کے علاوہ غلط نام سے دوا فروخت کرنے پر 10 سال قید اور ڈیڑھ کروڑ روپے، جبکہ سزا کے بعد بھی غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت جاری رکھنے پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بل میں ڈرگ انسپکٹر کے کام میں رکاوٹ ڈالنے اور کوالٹی رولز کی خلاف ورزی پر بھی بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں شامل کی گئی ہیں، نیز معیاری ٹیسٹنگ کے لیے ادویات بیرونِ ملک لیبارٹریز بھیجنے اور خصوصی ڈرگ چیئرمین کا عہدہ ہائیکورٹ کے جج کے برابر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان پولٹری پیداوار میں 11ویں نمبر پر، برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے: وزیر خزانہ
10 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل
10 October 2026
نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر، 12 اکتوبر کو ہوگی
10 October 2026
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت
10 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا
10 October 2026
کرنٹ سے ہاتھ کھونے والی بچی کے تمام علاج کا خرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم
10 October 2026
محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت
10 October 2026
آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور
10 October 2026