LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ دھرنوں، احتجاج سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور معیشت متاثر ہوتی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ، لانگ مارچ پر تنقید چیف جسٹس پاکستان کی بار نمائندگان سے مشاورتی نشست، ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ حافظ نعیم الرحمان کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

Web Desk

16 August 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے ارکانِ صوبائی اسمبلی نے ایک اہم ملاقات کی، جس میں ضلع اٹک کی عوامی ضروریات، جاری ترقیاتی پروگرامز اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ارکانِ اسمبلی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی اور اٹک میں الیکٹروبس سروس کے کامیاب آغاز پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

ارکانِ اسمبلی نے بتایا کہ ‘پی او ایف سنجوال تا حضرو’ اور ‘گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ڈھوک فتح تا اٹک خورد’ روٹس پر الیکٹروبس سروس کامیابی سے روان دواں ہے، جس پر عوام بالخصوص خواتین، طلبہ اور بزرگ شہریوں کی جانب سے انتہائی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے مفت سفری سہولت اور ‘مثالی گاؤں پراجیکٹ’ کے تحت دیہی علاقوں کی اپ گریڈیشن کو انقلابی اقدامات قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا ترقیاتی ماڈل دیگر صوبوں کے لیے ایک مثال بن چکا ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا:

  • پینے کے صاف پانی کا نیا منصوبہ: ‘ستھرا پنجاب’ پروگرام کی تاریخی کامیابی کے بعد اب پورے پنجاب کے تمام شہروں میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کا جامع منصوبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کر لیا گیا ہے۔

  • پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام: صوبے بھر میں سیوریج سسٹم، نکاسیِ آب اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

  • کارکردگی کی روایت: مسلم لیگ (ن) کا ماضی بھی موٹرویز اور ایٹمی قوت جیسے تاریخی کارناموں سے عبارت ہے، اور موجودہ حکومت بھی اسی عزم کے ساتھ عوامی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔