آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز
Web Desk
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن کے تیسرے مرحلے میں ضلع باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان میں حلقہ ایل اے 15 (باغ 2) کے 9 جبکہ ایل اے 16 (باغ 3) کے 14 پولنگ سٹیشن شامل ہیں، جہاں بالترتیب 5 ہزار اور 7,004 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ پولنگ کا عمل سیکیورٹی کے سخت اور جامع انتظامات کے تحت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ 10 اگست کو انتخابی عملہ وقت پر نہ پہنچنے اور علاقے میں کشیدگی کے باعث ان پولنگ سٹیشنوں پر رائے دہی ملتوی کر دی گئی تھی، جس کے بعد اب دوبارہ پولنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
16 August 2026
امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل
16 August 2026
استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
16 August 2026
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
16 August 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
16 August 2026