LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ دھرنوں، احتجاج سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور معیشت متاثر ہوتی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ، لانگ مارچ پر تنقید چیف جسٹس پاکستان کی بار نمائندگان سے مشاورتی نشست، ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ حافظ نعیم الرحمان کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام

میر رضا کے والدین اور شہریوں کا احتجاج، طارق روڈ پر دھرنا، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

Web Desk

14 August 2026

میر رضا کے سفاکانہ قتل کیس میں پیش رفت نہ ہونے اور پولیس کی عدم توجہی کے خلاف مقتول کے والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے کراچی کے مصروف ترین تجارتی علاقے طارق روڈ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور مقتول کو انصاف کی فراہمی کے لیے شدید نعرے بازی کی۔

دھرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر رضا کے والد نے اعلیٰ حکام سے ڈی آئی جی ایسٹ کو عہدے سے معطل کرنے کا زوردار مطالبہ کیا۔ انہوں نے فیروز آباد تھانے کے ایس ایچ او اور دیگر ذمہ دار اہلکاروں پر مقدمے میں تاخیر کرنے اور ثبوت چھپانے کی کوششوں کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے ان کی معطلی کا مطالبہ بھی سامنے رکھا۔

مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلی انویسٹی گیشن ٹیم پر بھی مکمل اعتماد کیا تھا اور اب بننے والی نئی ٹیم پر بھی اعتماد کر رہے ہیں۔ ہم پولیس کو موقع دے رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمیں اور ہمارے بیٹے کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔”

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک مرکزی ملزمان کی گرفتاری اور غفلت برتنے والے پولیس افسران کے خلاف ٹھوس قانونی کارروائی نہیں ہوتی، ان کا احتجاجی عمل اور جدوجہد جاری رہے گی۔