LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ دھرنوں، احتجاج سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور معیشت متاثر ہوتی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ، لانگ مارچ پر تنقید چیف جسٹس پاکستان کی بار نمائندگان سے مشاورتی نشست، ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ حافظ نعیم الرحمان کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام

فیلڈ مارشل کی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات، سروں پر دست شفقت رکھا

Web Desk

14 August 2026

‘یادگارِ فتح’ کی پروقار افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک انتہائی جذباتی اور متاثر کن مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں صدرِ مملکت، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شہدا اور غازیوں کے اہلخانہ کے درمیان گھل مل گئے۔ تقریب کے دوران عسکری اور وفاقی قیادت نے معرکہِ حق کے عظیم شہدا کے لواحقین اور غازیوں کی بے مثال ثابت قدمی، جذبے اور ملک و ملت کے لیے دی گئی عظیم الشان قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدا کے بچوں اور لواحقین کے سروں پر دستِ شفقت رکھا اور ان سے خصوصی گفتگو کی۔ فیلڈ مارشل نے واضح اور دلی الفاظ میں کہا کہ “شہدا ہمارا فخر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، جن کی قربانیاں قوم کی بقا اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔” ملکی کی اعلیٰ ترین سیاسی و عسکری قیادت کی شہدا کے اہلخانہ سے یہ خصوصی اور محبت بھری ملاقات اس عزم کا اعادہ ہے کہ پاکستانی قوم ہر موڑ اور ہر موقع پر اپنے ان عظیم ہیروز کی قربانیوں کو پوری عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھتی ہے۔