14 اگست محض جشن کا دن نہیں بلکہ اپنے قومی عہد کی تجدید کا دن ہے، سہیل آفریدی
Web Desk
14 August 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے قوم کو پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست صرف جشن منانے کا نام نہیں بلکہ اپنے قومی عہد کی تجدید کا دن ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا، اس لیے آج ہمیں دیانت داری سے جائزہ لینا ہوگا کہ کیا موجودہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کی تعبیر ہے؟ انہوں نے کہا کہ آزادی کا مقصد محض ایک جغرافیائی خطے کا حصول نہیں تھا بلکہ ایک ایسا معاشرہ بنانا تھا جہاں آئین اور قانون کی بالادستی ہو، ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہوں اور آزادیِ اظہار کا تحفظ ہو۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ آزادیِ اظہار پر قدغنیں قائد کے وژن کے منافی ہیں، جبکہ عوام کے مینڈیٹ اور حقوق کا تحفظ ریاست کی اولیں ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ملک کو سیاسی، معاشی اور ادارہ جاتی بحرانوں سے نکالنے کے لیے بنیادی اصلاحات، حقیقی جمہوری احتساب اور آزاد عدلیہ کو ناگزیر قرار دیا۔ نوجوانوں کو ملک کا اصل اثاثہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے ان کے لیے معیاری تعلیم، روزگار اور فیصلوں میں حقیقی شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر کمزور ملک اپنے فیصلوں میں مکمل خودمختار نہیں رہ سکتا، اس لیے مالی خودکفالت اور شفاف حکمرانی کے ذریعے ہی پاکستان کو واقعی ایک خودمختار اور عظیم ملک بنایا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق
14 August 2026
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
14 August 2026
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
14 August 2026
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
14 August 2026
لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا
14 August 2026
سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا
14 August 2026
بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر
14 August 2026
آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر
14 August 2026