LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں اضافہ، ستمبر میں 3 ارب 59 کروڑ ڈالر موصول خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور، افسران کو تیار رہنے کی ہدایت پاکستان میں نئے صوبوں کی بحث تیز، ڈبلیو ای ایف کی رپورٹ میں 32صوبے بنانے کی تجاویز سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا اسلام آباد میں یونیورسٹی کی طالبہ پراسرار طور پر جاں بحق نواز شریف ایک ہفتے کے دورے پر لندن پہنچیں گے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ یا گورنر راج پرغور، وزیراعظم ہاؤس میں کل اجلاس طلب مستحق طبقات کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کی جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں سہولیات بارے رپورٹ طلب مولانا اچھا کردار ادا کریں گے، ہم اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان

نوجوانوں سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ متحد رہیں: مراد علی شاہ

Web Desk

14 August 2026

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کے قیام میں سندھ کا صفِ اول کا کردار رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ کراچی میں گورنر سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دن قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پوری قوم کو متحد رہنے کی ضرورت ہے، اور ہم نے مزارِ قائد پر ملک کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی ہیں۔ انہوں نے تاریخی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے یاد دلایا کہ 10 اکتوبر 1938ء کو سندھ اسمبلی نے عیدگاہ میدان میں پاکستان کے لیے اہم قرارداد پیش کی اور قیامِ پاکستان کے وقت بھی اس نظریے کی توثیق کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی تھے جنہوں نے شہادت قبول کی لیکن ملکی مفاد پر جھکنا گوارا نہیں کیا، جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی اپنی جان کا نذرانہ دے کر ملک کی سالمیت کا تحفظ کیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے دورِ وزارتِ خارجہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا، پوری قوم یکجا ہو گئی۔ مراد علی شاہ نے تمام مکاتبِ فکر بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں، جبکہ اس موقع پر انہوں نے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔