LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی ایران نے فرانس کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کر دیا

پاکستان ہمیشہ زندہ باد، قوم کو آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں، محسن نقوی

Web Desk

14 August 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر تمام اہلِ وطن کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست ہماری درخشاں قومی تاریخ کا ایک عظیم، یادگار اور ناقابلِ فراموش دن ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزادی ہمارے بزرگوں کی عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور تحریکِ پاکستان کے تمام رہنماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان اکابرین کے احسانات کبھی نہیں اتار سکتی۔ وزیرِ داخلہ نے قیامِ پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں کے ساتھ ساتھ دفاعِ وطن، قیامِ امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء اور غازیوں کو زبردست سلام پیش کیا۔

محسن نقوی نے زور دیا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کے سنہری اصول ہی پاکستان کی طاقت، پہچان اور بقا کی سب سے بڑی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وطنِ عزیز کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے پوری قوم کا ایک پیج پر متحد ہونا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا خوبصورت اور وسائل سے مالا مال ملک دنیا میں نہیں ہے، لیکن بدقسمتی سے ماضی میں ملکی مفاد پر باہمی اختلافات کو ترجیح دی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ زبانی جمع خرچ کے بجائے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا جائے، ذاتی مفادات کو ترک کر کے صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کیا جائے اور اس عظیم وطن کا قرض فرض سمجھ کر ادا کیا جائے۔