LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی

یومِ آزادی ہمارے لئے خوشی، شکرگزاری، فخر اور عزم کی تجدید کا دن ہے: احسن اقبال

Web Desk

14 August 2026

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست کا دن تمام پاکستانیوں کے لیے خوشی، شکرگزاری، فخر اور عزم کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے اور قومی کامیابیوں کا جشن منانے کا موقع ہے، اور ہم معرکہ حق میں کامیابیوں پر ربِ کریم کے حضور شکر بجا لاتے ہوئے یہ دن منا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اب بحیثیت قوم ہمیں معرکۂ معیشت میں بھی پاکستان کا لوہا منوانا ہوگا، اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور معاشی خودمختاری کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔

پروفیسر احسن اقبال نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کو ان کی عظیم جدوجہد، بصیرت اور قربانیوں پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد کے دیے گئے زریں اصولوں—اتحاد، ایمان اور تنظیم—کو ہمیں اپنی قومی زندگی کا عملی حصہ بنانا ہوگا اور عہد کرنا ہوگا کہ ہم پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال، خودمختار اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آزادی کا تحفظ صرف جغرافیائی سرحدوں تک محدود نہیں ہوتا بلکہ معاشی، علمی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے میدانوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنا بھی آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔